بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کاروبار کے لیے اسلامی نام


سوال

کاروبار کے لیے اسلامی نام بتا دیں جن کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے نسبت ہو؟

جواب

شریعتِ مطہرہ نے کاروبار کے سلسلہ میں اصل حکم جو دیا ہے وہ یہ ہے کہ کاروبار اسلا می اصولوں کے مطابق ہو، آپ ﷺ کی تعلیمات اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے طریقہ پر ہو، باقی اس کاروبار کا نام کیا ہو، یہ  ہر انسان اپنے کاروبار کی نوعیت کے اعتبار سے خود تجویز کرسکتا ہے،اور ہر وہ نام جس میں کسی قسم کا کفریہ یا شرکیہ  لفظ نہ ہو،  وہ اسلامی نام  ہی ہوگا۔ یہ بھی ملحوظ رہے کہ رسول اللہ ﷺ یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی نسبت سے اگر نام رکھا گیا تو مصنوعات، شاپنگ بیگ وغیرہ پر یہ نام چھپوایا جائے گا، اور اس کے زمین پر یا گندی جگہ پر پھینکنے کی صورت میں مقدس ناموں کی بے احترامی لازم آئے گی، اس لیے بہتر ہے کہ کوئی سادہ بامعنٰی نام رکھ لیجیے، یا مخفف کرکے نام رکھ لیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201037

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں