بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کرلی جھیل جانے والے کے لیے قصر کا حکم


سوال

 ہم ایک دو دن کے لیے کینجھر (کرلی) جھیل گھومنے جارہے ہیں، وہاں ہم قصر نماز پڑھیں گے یا پوری نماز پڑھیں گے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ جھیل کے  لیے آپ  کے شہر یا قصبے کی حدود سے آپ کو  48  میل (77.24 کلو میٹر) یا اس سے زیادہ سفر کرنا ہو تو آپ قصر نماز پڑھیں گے (کیوں کہ قصر نماز  کی مسافت کا اعتبار معتدل  رفتار کے  ساتھ، صبح  سے  زوال تک تین  دن پیدل کا سفر  ہے  اور  ایک  دن  میں  16 میل چلا جاسکتا ہے)  اور  اگر  48 میل سے کم مسافت کا سفر ہو تو مکمل نماز پڑھیں گے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 122):

"(مسيرة ثلاثة أيام ولياليها) من أقصر أيام السنة و لايشترط سفر كل يوم إلى الليل."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200908

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں