کرپٹو کرنسی کے کاروبار کے بارے میں راہ نمائی فرمائیں، مطلب کہ اس میں پیسہ لگانا شرعی رو سے جائز ہے کہ نہیں؟
کرپٹو کرنسی کو چوں کہ پاکستان میں قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے، تاحال اس کرنسی کا معاملہ مشکوک ہے، اور ابھی تک علماء نے اس کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دی ہے، پس جب تک مذکورہ کرنسی کے تمام پہلو مکمل واضح نہ ہو جائیں اور شرعی حدود متعین نہ ہوجائیں، اس وقت تک اس میں رقم انویسٹمنٹ کرنے سے اجتناب کیا جائے۔
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:
"وعن النعمان بن بشير - رضي الله عنهما - قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " «الحلال بين والحرام بين، وبينهما مشتبهات لايعلمهن كثير من الناس، فمن اتقى الشبهات استبرأ لدينه وعرضه، ومن وقع في الحرام كالراعي يرعى حول الحمى يوشك أن يرتع فيه، ألا وإن لكل ملك حمى، ألا وإن حمى الله محارمه، ألا وإن في الجسد مضغة إذا صلحت صلح الجسد كله، وإذا فسدت فسد الجسد كله، ألا وهي القلب» ". متفق عليه."
(باب الكسب وطلب الحلال، ج:5، ص:1891، ط:دار الفكر.بيروت)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144207201003
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن