بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کاری گر کے لئے تصویر بنانے کا حکم


سوال

کیا کسی کارگر کے لئے کپڑوں پر تصویر بنانا جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جاندار کی تصویر  سازی  حرام  ہے؛مختلف احادیث مبارکہ میں تصویر سازی پر سخت وعیدیں آئی ہے، لہذا کسی بھی کاری گر کے لئے کپڑوں پر جاندار کی تصویر بنانا جائز نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"و ظاهر كلام النووي في شرح مسلم الإجماع على تحريم تصوير الحيوان، وقال: وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره، فصنعته حرام بكل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى، وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم وإناء وحائط وغيرها."

( کتاب الصلوٰۃ، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا، ج:1، ص:647، ط: ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407101612

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں