میرا گھر کراچی میں ہے اور میں جامشورو میں تعلیم کے سلسلے میں ہوسٹل میں رہائش پذیر ہوں۔ میں اتوار کو ہوسٹل آتا ہوں اور جمعرات یا جمعہ کو گھر چلا جاتا ہوں ہو یا کبھی اگلے جمعہ کو چلا جاتا ہوں لیکن وہ بھی بارہ دن بنتے ہیں مجھے گمان ہے کہ میں نے شاید کبھی 15 دن سے زیادہ قیام کیا لیکن پختہ یقین نہیں، اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہے؟
صورتِ مسئولہ میں چوں کہ آپ جامشورو میں 15 دن سے کم دن ٹھہرے ہیں،اقامت کی نیت کبھی بھی نہیں کی، لہٰذا آپ جب بھی 15 دن سے کم کی نیت کے ساتھ جامشورو جائیں گے، تو آپ مسافر ہی شمار ہوں گے اور جب الگ اپنے طور پر پڑھیں گے تو نماز میں قصر کر کے (یعنی ظہر ، عصر اور عشاء کے فرائض کی دو دو رکعت) پڑھیں گے۔
الدر المختار مع رد المحتار میں ہے:
"(بموضع) واحد (صالح لها) من مصر أو قرية أو صحراء دارنا وهو من أهل الأخبية (فيقصر إن نوى) الإقامة (في أقل منه) أي في نصف شهر ."
(كتاب الصلاة، ج:2، ص:125، ط:سعيد)
فتاوی عالمگیری میں ہے:
"أقل مسافة تتغير فيها الأحكام مسيرة ثلاثة أيام، كذا في التبيين، هو الصحيح، كذا في جواهر الأخلاطي الأحكام التي تتغير بالسفر هي قصر الصلاة واباحة الفطر وامتداده مدة المسح إلى ثلاثة أيام وسقوط وجوب الجمعة والعيدين والأضحية وحرمة الخروج على الحرة بغير محرم، كذا في العتابية."
(كتاب الصلاة، ج:2، ص:138، ط:دار الفكر)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144407101959
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن