بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کراچی کے رہائشی پائلٹس کراچی ایئرپورٹ پر قصر نہیں کریں گے


سوال

گھر سے جائے ملازمت 50 کلو میٹر ہو تو کیا نماز قصر ہوگی؟ بحوالہ  فتوی نمبر 144201200665

سوال:  میں ایک پائلٹ ہوں، میرا گھر ایئرپورٹ سے تقریباً 50 کلومیٹر دور ہے، ہمیں اکثر وہاں نماز ادا کرنا ہوتی ہے، اگر میں کراچی سے لاہور جا رہا ہوں تو ایئرپورٹ پر ہم میں سے کچھ لوگ وہاں نمازِقصر ادا کرتے ہیں، مگر اکثریت ایک ہی شہر کی حدود ہونے کی وجہ سے مکمل ادا کرتے ہیں۔ آپ سے اس مسئلہ میں رہنمائی درکار ہے!

جواب

جس شہر میں ایئرپورٹ واقع ہو، اس شہر کے رہائشی پائلٹس جب تک فلائی نہ کرجائیں، مقیم ہی شمار ہوتے ہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں کراچی کے رہائشی پائلٹس پر کراچی ایئرپورٹ میں مکمل نماز ادا کرنا لازم ہوگا، نماز میں قصر جائز نہ ہوگی۔ البتہ اگر پائلٹ کا گھر کراچی سے باہر ہو، اور وہ لاہور کے سفر کے ارادے سے اپنے علاقے (قصبے) سے نکل کر پچاس کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو چوں کہ وہ اپنے علاقے کی آبادی سے نکل چکا ہے تو وہ مسافر شمار ہوگا، اس کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر نماز قصر کرنے کا حکم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200777

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں