کیا کپڑے اتارے بغیر بندہ کپڑے پہن کر غسل کرسکتا ہے؟
کپڑے پہنے ہوئے بھی غسل کرنا جائز ہے بشرط یہ کہ کپڑے کے حائل ہونے کی وجہ سے کوئی عضو خشک نہ رہے۔ نیز کپڑے پاک ہوں، بصورتِ دیگر کپڑوں پر لگنے والا پانی ناپاک ہو جائے گا، اور غسل نہیں ہوگا، الا یہ کہ اتنا زیادہ پانی بہایا جائے کہ کپڑے اور جسم دونوں پاک ہوجائیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110201509
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن