بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کپڑے کو دھونے کے بعد اس پر چوہے کی بیٹ کے ذرات نظر آئیں تو کیا حکم ہے؟


سوال

وضو کی جگہ میں چوہے کی بیٹ خشک ہوکر بکھری تھی۔ میں نے نا خبری میں ادھر کپڑے دھوئے۔ تین دفعہ پانی نکالا، لیکن جب سکھانے کے لیے ڈالا تو بیٹ کے ذرات کپڑوں پر محسوس کیے۔ کیا کپڑے ناپاک رہیں گے؟ اور جس رسی پر ڈالا تھا کیا وہ بھی ناپاک رہے گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں کپڑے کو دھونے کے بعد اگر اس پر چوہے کی بیٹ کے کچھ ذرات محسوس ہوں جو کپڑا دھونے کی جگہ سے کپڑے پر لگے ہوں  تو ان ذرات کو ایک مرتبہ پانی سے اچھی طرح دھوکر  ہٹادیں، اور رسی پر اگر  بیٹ کے ذرات نہ ہوں تو وہ ناپاک نہیں ہوگی، اس سلسلے میں بہت زیادہ وسوسوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

فتاوی عالمگیری  میں ہے:

وَإِزَالَتُهَا إنْ كَانَتْ مَرْئِيَّةً بِإِزَالَةِ عَيْنِهَا وَأَثَرِهَا إنْ كَانَتْ شَيْئًا يَزُولُ أَثَرُهُ وَلَا يُعْتَبَرُ فِيهِ الْعَدَدُ. كَذَا فِي الْمُحِیط.

(1/41، 42، الفصل الاول فی تطہیر الانجاس، ط؛رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144201200210

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں