بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کپڑے پر ایک درہم سے کم منی لگنے کا حکم


سوال

اگر منی کے ایک یا دو قطرے کپڑوں پر لگ جائیں اور وہ ایک درہم کے جتنا نہ پھیلیں تو کیا کپڑے ناپاک ہو جائیں گے ؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں اگر منی کپڑوں پر لگ جائے  کپڑے تو ناپاک ہوجائیں  گے  اور چوں کہ  وہ ایک درہم سے کم ہے  تو اس صورت میں   اگر نجاست  لگنے کا علم نہیں تھا اور   ان کپڑوں میں نماز پڑھ لی تو نماز ہوجائے  گی؛لیکن اس کو نہ دھونا اور اس حالت میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔

در مختار میں ہے :

"( وعفا ) الشارع ( عن قدر درهم ) وإن كره تحريما فيجب غسله وما دونه تنزيها فيسن وفوقه مبطل۔۔۔۔ ( وهو مثقال ) عشرون قيراطا ( في ) نجس (كثيف ) له جرم ( وعرض مقعر الكف ) وهو داخل مفاصل أصابع اليد ( في رقيق من مغلظة كعذرة) آدمي وكذا كل ما خرج منه موجبا لوضوء أو غسل مغلظ."

(كتاب الطہارۃ،باب الانجاس،ج:۱،ص:۳۱۶،سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310101320

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں