بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کپڑا بچھاکر درود شریف پڑھنے کا حکم


سوال

کپڑا بچھاکر درود پڑھنے کا حکم کیا ہے؟

جواب

درود شریف پڑھنا انتہائی فضیلت رحمت اور برکت والا عمل ہے، لیکن اس کے لیے کوئی مخصوص ہیئت   منقول نہیں ہے، اگر چادر کا بچھانا کسی انتظامی امر کے تحت ہو تو کوئی حرج کی بات نہیں۔

اور اگر کسی خاص کیفیت کے التزام کے ساتھ اسے درود شریف پڑھنے کے لیےضروری سمجھاجاتاہو، اور اس طرح نہ کرنے والوں کو ملامت کی جائے یا برا سمجھا جائے  تو اس کا ترک لازم ہوگا ۔

فتاوی شامی میں ہے:

لأن الجهال يعتقدونها سنة أو واجبة وكل مباح يؤدي إليه فمكروه انتهى.

وحاصله أن ما ليس لها سبب لا تكره ما لم يؤد فعلها إلى اعتقاد الجهلة سنيتها.(120 /2 ط: سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144201200809

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں