کیا کپورےکھانا جائز ہے؟ بعض لوگ اسے حرام کہتے ہیں اور بعض مکروہ تحریمي؟ براہ مہربانی قرآن و حدیث کے حوالاجات کے ذریعے جواب دیجئے؟
کپورے کھاناجائز نہیں ہے ۔ شرعی نصوص میں حیوان کے جن سات اعضاء کے کھانے سے منع کیا گیا ہے ان میں کپورے بھی شامل ہیں ۔ اس ممانعت کو بعض اہلِ علم حرام سے تعبیرکرتے ہیں اور بعض مکروہ تحریمی سے، فقہاء احناف نے مکروہ تحریمی لکھا ہے اور اصولی لحاظ سے مکروہ تحریمی کہنا ہی درست ہے۔ اگر سائل عالم دین ہوں تو تفصیل کے لیے کتاب الآثار، فتاویٰ شامی اور البحرالرائق ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200334
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن