بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کنزہ اور زائنہ نام رکھنا


سوال

کنزہ نام رکھنا کیسا ہے؟

زائنہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

1-”كَنْزَه“ اور ”كَنْزا“یہ کنز سے ہے،کنز ، عربی لفظ ہے، اس کا مشہور معنی خزانہ اور  قیمتی چیز  کے ہیں،  ("کنزہ" میں "ہ" ضمیر ہے، اور "کنزا" کے آخر میں "الف" خاص اعرابی حالت میں آتاہے۔) بہرحال اس معنی کے اعتبار سے "کنزہ" نام رکھ سکتے ہیں، لیکن عربی استعمال و ترکیب کے اعتبار سے بطورِ نام مناسب نہیں ہے، لہٰذا بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضوان اللہ علیہن اجمعین یا نیک مسلمان خواتین کے ناموں پر  یا اچھے بامعنی نام رکھے جائیں۔

كَنْز : (معجم الغني):

كُنُوزٌ. (مصدر كَنَزَ).

1-يَبْحَثُ عَنِ الكَنْزِ : الْمَال أَوِ الذَّهَب الْمَدْفُون فِي الأَرْضِ.

2-كَنْزُهُ كَنَزَ). لايَفْنَى : ثَرْوَتُهُ ومَجْمُوعُ مَا يَدَّخِرُهُ.

2- عربی زبان میں "زائن"  کے معنی "سجی سنوری" کے  آتے ہیں، زائنہ نام اگرچہ رکھ سکتے ہیں، تاہم صحابیات کے ناموں میں سے کسی صحابیہ کا نام رکھنا بہتر ہوگا۔

الزَّائنُ : (معجم الوسيط) : 

الزَّائنُ : المُتزيِّنُ. يقال: امرأَةٌ زائِنٌ: مُتزيِّنةٌ.

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144112201317

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں