بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کھانے کو ضائع کرنے کا حکم


سوال

بچا ہوا کھانا ڈسٹ بن میں ڈال سکتے ہیں، میں بچا ہواکھانا فریج میں کھ دیتی ہوں، تاکہ صبح جمادار کو دےدوں، اور وہ کہیں گارڈن وغیر ہ میں  پرندوں یا جانوروں کے لیے ڈال دے،جب ساس کہتی ہے کہ اس کو ڈسٹ بین میں ڈال دو، مجھے کیا کرنا چاہیئے؟

جواب

اسراف کرنا ایک عظیم گناہ، نعمتِ خداوندی کا ضیاع اور زوال نعمت کا سبب ہے،نیز اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کو صحیح جگہ صرف نہ کرنے پر روزِ جزاء سوال ہوگا، لہذاصورتِ مسئولہ میں سائلہ کا  اس غرض سےکھانا فریج میں رکھنا کہ جمادار کو دے دوں گی اور وہ پرندوں یا جانوروں کو کھلا دےگا،نیکی اور مخلوق خدا کی خیر خواہی ہے، کھانے کو ڈسٹ بین وغیرہ میں ڈال کر ضائع کرنا ناجائز ہے؛ اس لیے سائلہ کو چاہے کہ حکمت کے ساتھ ساس کو سمجھا ئے اور کھانےکو ضائع ہونے سے بچائے۔

قرآنِ کریم میں ہے:

"﴿ اِنَّ الْمُبَذِّرِيْنَ كَانُوْا اِخْوَانَ الشَّيٰطِيْنِ ﴾."[بني إسرائيل :27]

ترجمہ: "بے شک فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں۔"

ارشاد باری تعالی ہے:

" ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ" ( التكاثر:  ٨)

ترجمہ:" پھر تم سے اس دن نعمتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا۔"

تفسیر سعدی میں ہے:

"الذي تنعمتم به في دار الدنيا، هل قمتم بشكره، وأديتم حق الله فيه، ولم تستعينوا به، على معاصيه، فينعمكم نعيمًا أعلى منه وأفضل.

أم اغتررتم به، ولم تقوموا بشكره؟ بل ربما استعنتم به على معاصي الله فيعاقبكم على ذلك."

( التكاثر، ص: 933، ط: مؤسسة الرسالة)

الزهد لابن أبي الدنيا "میں ہے:

" ١٠٧ - ثنا أبو مسلم الحراني، قال: ثنا مسكين بن بكير، عن محمد بن مهاجر، عن يونس بن ميسرة الجبلاني، قال: " ليس الزهادة في الدنيا بتحريم الحلال، ولا بإضاعة المال، ولكن الزهادة في الدنيا أن تكون بما في يد الله أوثق منك بما في يديك، وأن يكون حالك في المصيبة وحالك إذا لم تصب بها سواء، وأن يكون مادحك وذامك في الحق سواء".

(ص: 63، ط: دار ابن كثير، دمشق)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144504101454

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں