بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کان میں پانی جانے سے بیماری بڑھنے کا اندیشہ ہو تو غسل کیسے کریں؟


سوال

میرے کان میں پانی کے وجہ سے بار بار انفیکشن ہوتا ہے، جس سے بیماری بڑھنے کا خطرہ ہے تو میرا سوال یہ ہے کہ حالتِ حیض اور جنابت میں وضو اور غسل کیسے کروں؟ کیوں کہ کان  کے اندرونی حصہ میں ذرا سا بھی پانی جانے سے پھر سے انفیکشن ہو جاتا ہے ۔

جواب

صورتِ مسئولہ اگر  کان کے اندرونی حصہ  میں پانی پہنچنے سے مرض بڑھنے کا اندیشہ ہو تو  غسل کرتے وقت کان میں کوئی روئی وغیرہ رکھ کرغسل کیا جائے، پھر تر روئی سے اندرونی حصہ کو گیلا کردیا جائے۔

فتاوٰی ہندیہ  میں ہے:

"فإن كان الأكثر صحيحا والأقل جريحا يغسل الصحيح ويمسح على الجريح إن أمكنه وإن لم يمكنه المسح يمسح على الجبائر أو فوق الخرقة ولا يجمع بين الغسل والتيمم."

(كتاب الطهارة، الباب الرابع في التیمم، الفصل الأول في أمور لابد منها في التيمم، 260/1، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101241

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں