بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1446ھ 13 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بکرے کا کان لمبائی میں کٹ جانے کے بعد اس میں ٹانکے لگوادینے کی صورت میں قربانی کا حکم


سوال

بکرے کا کان طول میں کٹا ہوا ہے، اب ڈاکٹر کے پاس ٹانکے لے کر بند کرا دیا ہے ، لیکن نشان باقی رہتا ہے تو کیا ایسے بکرے کی قربانی درست ہے؟

جواب

قربانی کے جانور کا کان اگر ایک تہائی ( 1/3 ) سے کم کٹا ہوا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے، اگر اس سے زیادہ ہو تو قربانی درست نہیں۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر بکرے  کا  ایک تہائی کان کٹا ہوا نہیں، بلکہ لمبائی میں چیرا لگ گیا اور اس  میں ٹانگے لگوالیے اور اب صرف زخم کا نشان ہے تو ایسے بکرے کی قربانی جائز ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

" وفی الجامع انه اذا کان ذهب الثلث او اقل جاز وان کان اکثر لا یجوز،والصحیح ان الثلث وما دونه قلیل وما زاد علیه کثیر وعلیه الفتوی."

(ج:5، ص:298۔ط:رشیدیه)  

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144212200109

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں