بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ربیع الثانی 1446ھ 10 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

کمزور جانور کی قربانی کا حکم


سوال

قربانی کے جانور میں  اگر گوشت کم ہو یعنی دبلا ہوتو اس كی قربانی کا کیا حکم ہے؟

جواب

قربانی کا جانور اگر  کمزور ہو لیکن  عمر اس کی پوری ہو، باقاعدہ چل پھر سکتا ہو  تو اس کی قربانی درست ہے ،لیکن اگر جانور اتنا کمزور ہو کہ  ہڈیوں میں بالکل بھی گودہ نہ رہے   اور  خود چل کر مذبح خانے تک نہ جا سکتا ہو توا س کی قربانی درست  نہیں ہے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"(وأما صفته) : فهو أن يكون ‌سليما ‌من ‌العيوب الفاحشة، كذا في البدائع. ويجوز بالجماء التي لا قرن لها، وكذا مكسورة القرن، كذا في الكافي...

ولا تجوز العمياء والعوراء البين عورها، والعرجاء البين عرجها وهي التي لا تقدر أن تمشي برجلها إلى المنسك، والمريضة البين مرضها."

(كتاب الأضحية،الباب الخامس في بيان محل إقامة الواجب،297/5،ط؛رشيدية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144412100525

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں