بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کمائی الگ ہو تو بھائی کی ملکیت میں دوسرے بھائی کا حصہ نہیں


سوال

 کیا بھائی کا بھائی کے مال میں حصہ ہے یعنی بھائی کے کمائے ہوئے مال میں، اور ایک ساتھ   کھاتے ہیں، بھائی پہلے سے کہتا ہے کہ کمائی الگ الگ کھانا ایک ساتھ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں جب کمانے کے ذرائع الگ الگ ہیں تو دونوں بھائی اپنی کمائی کے خود مالک ہیں، کوئی ایک دوسرے کی کمائی میں شریک یا حصہ دار نہیں ہے۔ کھانا اگرمشترک ہو تو اخراجات باہم تقسیم کرلینے چاہییں، تاکہ اختلاف کا باعث نہ ہو۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201955

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں