گردن کے نیچے سے کمر اور گھٹنوں میں تکلیف ہے، بہت علاج کرایا مگر افاقہ نہیں ہوا، برائے کرم کوئی قرآنی سورت یا دعا بتا دیں۔
سائل کو چاہیے کہ مذکورہ تکلیف کے علاج کے لیے کسی ماہر طبیب/ ڈاکٹر سے رجوع کرے، نیز اس کے ساتھ جسم کے متاثرہ حصے پر ہاتھ رکھ کر اس آیت (وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ وَ مَا اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا (الاسراء:105)کو پڑھ کرتین مرتبہ دم کردیا کرے، ان شاء اللہ صحت یابی ہوگی۔
اعمال قرآنی میں ہے:
"ہر قسم کے درد کے لیے:(وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ وَ مَا اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا (الاسراء:105)،خاصیت:ہر مرض اورہر درد کے واسطےمقام مرض پر ہاتھ رکھ کر ان آیتوں کو پڑھ کرتین مرتبہ دم کردے،ان شا ء اللہ تعالی بہت جلد صحت ہوگی۔"
(اعمال قرآنی از:حکیم الامت مولانااشرف علی تھانوی رح،ص:24،ط:دار الاشاعت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144407101026
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن