بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کم وقت ہو تو صرف فجر کی فرض پڑھی جائے


سوال

 فجر کی نماز ختم ہونے میں 3 منٹ باقی ہوں تو کیا نماز پڑھ سکتے ہیں؟ یا صرف دو فرض پڑھ لیں؟ اور اگر نماز پڑھ کر دیکھا کہ دو منٹ اوپر ہوگئے ہیں تو کیا نماز ادا ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر فجر کی سنتیں پڑھنے کی وجہ سے فجر کا وقت ختم ہوجانے کا اندیشہ ہو تو صرف فرض نماز پڑھ لی جائے اور پھر طلوع کے بعد جب مکروہ وقت ختم ہوجائے تو اسی دن زوال سے پہلے سنتوں کی قضا کرلی جائے۔

اگر فجر کی نماز پڑھ کر وقت دیکھا اور معلوم ہوا کہ وقت دو منٹ اوپر ہوچکا ہے تو ایسی صورت میں مکروہ وقت ختم ہوجانے کے بعد اس نماز کو دہرا لیا جائے۔

مزید تفصیل یہاں ملاحظہ کریں : فجر کی نماز کے دوران سورج طلوع ہوجانا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200647

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں