بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کام ملنے کا وظیفہ


سوال

کام نہیں مل رہا ہے ،کو ئی وظیفہ بتادیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں  آپ  جائز ذریعہ آمدن کی حتی الوسع تلاش جاری رکھیں، اور اس کے ساتھ روزانہ   أستغفر الله  وأتو ب إليه 100 مرتبہ پڑھا کریں ،اور دو رکعت نماز حاجت پڑھا کریں ،نمازکے بعد اپنی  حاجت کے لیے  حضور  علیہ السلام  کے وسیلے سے دعا مانگیں ،اللہ تعالی  با عزت روزگار نصیب فرمائے گا۔ 

سنن ابن ماجہ میں ہے:

"حدثنا هشام بن عمار قال: حدثنا الوليد بن مسلم قال: حدثنا الحكم بن مصعب، عن محمد بن علي بن عبد الله بن عباس، أنه حدثه عن عبد الله بن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «‌من ‌لزم ‌الاستغفار جعل الله له من كل هم فرجا، ومن كل ضيق مخرجا، ورزقه من حيث لا يحتسب."

(باب الاستغفار،٢٥٤/٢،ط: دار إحياء الكتب العربية)

التاج الجامع للا صول فی احادیث الرسول علیہ السلام میں ہے:

"إذا ‌حزبه ‌أمر ‌فزع ‌إلى ‌الصلاة، والمراد الالتجاء إلى الله تعالى عند كل آية تقع في الكون بصلاة أو غيرها ليدركنا بواسع رحمته."

(‌‌السجود لمطلق الآيات،٣١٢/١،ط: دار إحياء الكتب العربية) 

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144410100235

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں