بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کام میں نقصان سے بچنے کا وظیفہ


سوال

میں جو بھی کام کرتا ہوں پہلے بہت عروج پر جاتا ہے، بعد میں کام ہی بالکل تباہ ہو جاتا ہے، اس کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں۔

جواب

پنج وقتہ نماز باجماعت کا اہتمام کیجیے، اور فرض نمازوں کے بعد ،تہجد میں  اور غروبِ آفتاب کے وقت اور اذان و اقامت کے درمیانی اوقات میں خلوص سے دعا کیجیے، اس کے ساتھ تلاوتِ کلامِ پاک اور استغفار کی کثرت کیجیے۔ اور دن میں کسی بھی وقت مندرجہ ذیل وظیفہ پڑھ کر دعا مانگنے کا اہتمام کریں،  نیز حسبِ توفیق صدقے کا اہتمام کریں، ان شاءاللہ  اللہ تعالیٰ کے فضل سے کام میں ترقی آنے کے  ساتھ  ساتھ  زوال پذیر نہیں ہوگا:

1:"حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ "(سورۃ آل عمران، رقم الآیۃ:173)، پانچ سو (500) مرتبہ پڑھیں۔

2:"یَافَتَّاحُ" ایک سو اکتالیس (141) مرتبہ پڑھیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100912

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں