بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کام میں برکت کے لیے وظیفہ


سوال

 میں اپنے گھر میں بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہوں ،  میں اپنے کام کو آگے بڑھاناچاہتی ہوں،  مگر وہ آگے بڑھ نہیں رہا لوگ مجھ سے ٹیوشن کی بات کرتے ہیں مگر بات کرنے کے بعد آتے نہیں،  مجھے کوئی ایسی دعا بتا دیجیے جس سے میرے کام میں خوب خیروبرکت ہو اور میں بہت ترقی کرو ں۔

جواب

صورت مسئولہ میں سائلہ کو چاہیے کہ وہ بالغ یا قریب البلوغ یعنی بارہ سال کی عمر کے لڑکوں نہ پڑھائے اور رزق میں برکت کے لیے درج ذیل اعمال کا اہتمام کرے۔پانچ وقت نماز کا اہتمام کریں، استغفار کی کثرت اور   ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"أَللّهمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ."

اور جب بھی وضو کیا کریں دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیا کریں:

"أللهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ ."

نیز گناہوں سے بچنے کی پوری کوشش کریں   اور کثرت  کے ساتھ   سید الاستغفار پڑھتے رہیں۔

سید الاستغفار یہ ہے: 

"(اللھمَّ أنتَ ربِّی لَااِلهَ اِلاَّ أنتَ،خَلَقتَنِی وَأنَا عَبدُكَ، وَأنَا عَلٰى عَھدِكَ وَوَعدِكَ مَااستَطَعتُ، أعُوذُبِكَ مِن شَرِّ مَا صَنَعتُ ، أبُوءُ لَكَ بِنِعمَتِكَ عَلَيَّ وَأبُوءُ بِذَنبِيْ،فَاغفِرلِيْ فَاِنَّه لَایَغفِرُ الذُٗنُوبَ إِلَّا أنتَ). "[رواہ مسلم]

ترجمہ: "اے اللہ تو ہی میرا رب ہے ، تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں،تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں جس قدرطاقت رکھتا ہوں،میں نے جو کچھ کیا اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں،اپنے آپ پر تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں،پس مجھے بخش دے کیوں کہ تیرے علاوہ کوئی گناہوں کو نہیں بخش سکتا۔"

مذکورہ اعمال سے اللہ تعالی رزق میں برکت کریں گے اور تنگی دور فرمادیں گے۔

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144403100415

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں