كام كاج كرتے کرتے قرآن سننا صحیح ہے؟ اور گھر میں ہر وقت قرآن کی تلاوت چلا کر رکھنا برکت اور شفا کی نیت سے؟
قرآن کریم کا ادب یہ ہے کہ جب قرآن کریم پڑھا جائے تو اسے کان لگا کر غور سے سنا جائے، لہذا کام کاج کرتے وقت قرآنِ کریم کی تلاوت لگالینا یہ ادب کے خلاف ہے، ایسانہ کیا جائے، اسی طرح ہر وقت قرآن کریم کی ریکارڈنگ چلانے سے قرآنِ کریم کے ادب کی رعایت رکھنا ممکن نہیں ہوگا اور اس کی اہمیت بھی دل میں کم ہوتی جائے گی؛ اس لیے ہر وقت ریکارڈنگ نہ چلائی جائے، جب اسے ادب کے ساتھ سننا ممکن ہو اس وقت سناجائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112200278
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن