ہمارے امام صاحب ہر نماز کے بعد یہ دعا مانگتے ہیں " اللھم اجعل آخرکلامنا ونقول لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ کے بعد وہ صلی اللہ علیہ وسلم ضرور کہتے ہیں۔کیایہ صلی اللہ علیہ وسلم کہنا ٹھیک ہے کلمے میں ؟
کلمہ طیبہ کے جزکےطورپرکلمہ کی نقل وحکایت کے ضمن میں اضافہ ظاہرکرناتوغلط ہےکیوں کہ اصل کلمہ کے ساتھ درودشریف کے کلمات مذکورنہیں ہیں۔ البتہ حکایت وروایت کے طورپرنہ ہواورکلمہ کے الفاظ سے فاصلہ رکھ کر درود شریف پڑھاجائے توپڑھ سکتےہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200542
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن