بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کلمہ طیّبہ کے بعد درود شریف پڑھنے کا حکم


سوال

" لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ " کے بعد "صلی اللہ علیہ وسلم" کہنا کیسا ہے؟ اس کے کہنے سے کوئی حرج تو نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں کلمہ طیبہ کے الفاظ صرف  "لا إلٰه إلا اللّٰه محمد رسول اللّٰه"  ہیں، صلی اللہ علیہ وسلم کلمہ طیبہ کا جز نہیں ہے ، لہذا کلمہ طیّبہ کے ساتھ مذکورہ درود یعنی صلی اللہ علیہ وسلم نہیں کہنا چاہیے، تاکہ کوئی شخص بھی مذکورہ الفاظ کلمہ طیّبہ کے جز سمجھ کر اضافہ نہ کرے۔

كنز العمال في سنن الأقوال والأفعال میں ہے:

"لما خلق الله جنة عدن وهي أول ما خلق  الله قال لها تكلمي قالت لا إله إلا الله محمد رسول الله قد أفلح المؤمنون قد أفلح من دخل في وشقي من دخل النار."

(حرف الهمزۃ، الفصل الثالث في فضل الإيمان والإسلام، الفرع الأول في فضل الشهادتين، ج:1، ص:55، ط:مؤسسة الرسالة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100352

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں