بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کلمہ طیبہ کے فرائض کیا ہیں؟


سوال

کلمہ طیبہ کے فرائض کیا ہیں؟

جواب

اگر کلمہ طیبہ کے فرائض سے آپ کی مراد یہ ہے کہ کن شرائط کے ساتھ اس کلمہ کو پڑھنے والا اسلام میں داخل ہو گا، تو اس کا جواب یہ ہے کہ جو شخص  عقیدہ کی درستی کے ساتھ  زبان سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اقرار کرے گا وہ مسلمان ہو گا۔

پھر اس کلمہ کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے جملہ اَحکام کو  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق پورا کرے، یہ پورے دین کا خلاصہ اور کلمہ طیبہ کا مقتضا ہے۔

باقی اگر آپ کی مراد کلمہ کے فرائض سے یہ ہو کہ کلمہ کے وہ فرائض جو تبلیغ سے وابستہ بعض افراد ذکر کرتے ہیں، یعنی:

1- کلمہ زندگی میں ایک بار کہنا۔  2- کلمہ کے الفاظ سیکھنا۔ 3- کلمہ کا معنی اور مفہوم سیکھنا۔ 4- دوسروں کو پہنچانا۔ 5- اس پر عمل کرنا۔

تو واضح رہے کہ اس ترتیب سے کلمے کے فرائض کا ثبوت قرآنِ کریم اور احادیثِ طیبہ میں نہیں ہے۔

اور اگر کلمہ کے فرائض سے مراد کچھ اور ہو تو اس کو وضاحت کے ساتھ لکھ کر سوال دوبارہ ارسال کر دیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201185

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں