بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کلی والا کرتا پہننا


سوال

کلی والا لباس پہننے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا یہ شریعت میں کہیں سے ثابت ہے؟ 

جواب

کلی والا کرتا اور بغیر کلی والا کرتا دونوں پہننا جائز ہے، البتہ کلی والا "کُرتا" چوں کہ علماء اور صلحاء کا لباس ہے، اس لیے اس  کا استعمال پسندیدہ ہے، شریعت میں  لباس کے متعلق جو اصولی ہدایات آئی ہیں، ان کی رعایت کے ساتھ ساتھ ہر زمانے کے اہلِ حق علماء وصلحاء کی مشابہت اختیار کرتے ہوئے ان جیسا لباس استعمال کرنا بھی شرعاً  مستحسن (پسندیدہ) ہوتا ہے۔

الموسوعة الفقهية الكويتية (6 / 140):

" وعلى هذا فما صار شعارًا للعلماء يندب لهم لبسه ليعرفوا بذلك، فيسألوا، وليطاوعوا فيما عنه زجروا، وعلّل ذلك ابن عبد السلام بأنه سبب لامتثال أمر الله تعالى والانتهاء عما نهى الله عنه."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200438

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں