کلالہ کی وفات کے بعد بھتیجی اور چچا زاد بھائی کا حصہ کیا ہوگا؟
صورتِ مسئولہ میں بھتیجی کو اس صورت میں حصہ ملے گا جب کہ اس کا والد کلالہ کی وفات کے وقت حیات ہو، بصورتِ دیگر کلالہ کے مکمل ترکہ کا حق دار چچازاد بھائی ہوگا۔
لہٰذا اگر کلالہ کی وفات کے وقت مذکورہ بھتیجی کے والد حیات تھے تو ان کے ورثہ کی تفصیل بتاکر حصے معلوم کیے جاسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211201046
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن