بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کائنات کے بارے میں مختلف خیالات کا علاج


سوال

میرے ذہن میں اس کائنات کے بارے  میں عجیب عجیب سوالات آتے ہیں، میں ان کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، لیکن لاکھ کوشش کے باوجود اس طرف ذہن جاتا ہے؟ 

جواب

احادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ شیطان، انسان  کے دماغ میں مختلف خیالات ڈالتا اور انسان کو پریشان کرتا رہتا ہے،  کبھی یہ خیال ذہن میں ڈالتا ہے کہ فلاں چیز کو اللہ نے پیدا کیا، فلاں چیز کو اللہ نے پیدا کیا تو پھر اللہ کو کس نے پیدا کیا ہے؟(مشکاۃ المصابیح، باب الوسوسۃ) 

یوں اللہ تعالی کی ذات پر ایمان میں بھی شک میں ڈالتا ہے،  لہذا ایک مسلمان کو ان وساوس اور خیالات کی طرف توجہ نہیں کرنا چاہیے، حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسے خیالات ذہن میں آنے پر  پریشان ہونا اور انہیں برا سمجھنا،  ایمان کی علامت ہے۔(مشکاۃ المصابیح)  جب  ایسے خیالات ستائیں تو شیطان سے اللہ تعالی کی پناہ مانگیں اور اپنی وسعت کے مطابق انہیں دور کرنے کی کوشش کرتے رہیں،  اور درج ذیل اعمال کریں، پھر بھی خیالات آئیں تو پریشان نہ ہوں، غیر اختیاری وسوسوں (خیالات) پر کوئی گناہ نہیں:

1... "أَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ

2... رَبِّ أَعُوْذُبِكَ مِنْ  هَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ  وَأَعُوْذُبِكَ رَبِّ مِنْ أَنْ یَّحْضُرُوْنَ.

3...  اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ وَسَاوِسَ قَلْبِيْ خَشْیَتَكَ وَ ذِکْرَكَ وَاجْعَلْ هِمَّتِيْ وَ هَوَايَ فِیْمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی".

نیز  اللہ کا ذکر  خصوصاً کلمہ طیبہ اور سورۂ اخلاص پڑھیں اور کسی بامقصد کام میں مشغول ہوجائیں، یا دوسرے موضوع پر کسی سے بات چیت شروع کردیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201310

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں