بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کئی رکعتوں میں ایک ہی آیت سجدہ بار بار پڑھنا


سوال

اگر سجدہ تلاوت والی ایک آیت تین رکعتوں یا دو رکعتوں میں پڑھی تو کتنے سجدے کرے گا؟

جواب

اگر  سجدہ والی آیت  نماز  میں پڑھی، اور  اس پر سجدہ کر لیا ، پھر وہی آیت اسی نماز کی  دیگرر رکعتوں میں  دوبارہ پڑھی  ، تو دوبارہ سجدہ کرنا ضروری نہیں، بلکہ وہ پہلا سجدہ کافی ہو جائے گا۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"المصلي إذا قرأ آية السجدة في الأولى ثم أعادها في الركعة الثانية والثالثة وسجد للأولى ليس عليه أن يسجدها وهو الأصح، كذا في الخلاصة."

(الفتاوى الهندية،كتاب الصلاة، الباب الثالث عشر في سجود التلاوة، 1/ 135، دار الفكر بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101958

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں