بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فجر کے علاوہ کسی اور وقت کی اذان میں الصلاة خير من النوم کا اضافہ کرنا


سوال

"الصلاۃ خیرمن النوم"فجر کی اذان کے بجائے کسی اور اذان میں کہہ دیا تو اس اذان کا کیا حکم ہے؟

جواب

 اگر فجر کی اذان کے علاوہ کسی اور وقت کی اذان میں مؤذن نے بھول کر  "الصلاة خیر من النوم"  کہہ دیاتواذان ہوجائے گی،دوبارہ اعادہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی،باقی جان بوجھ کر ایسا نہ کرے۔ 

تبیین الحقائق میں ہے:

"فلا ينقص شيئا من حروفه ولا يزيد في أثنائه حرفا."

(باب الأذان،ج:1،ص:90،ط:دار الكتاب الإسلامي)

بدائع الصنائع میں ہے:

"(ومنها) أن يوالي بين كلمات ‌الأذان والإقامة؛ لأن النازل من السماء والى وعليه عمل مؤذني رسول الله - صلى الله عليه وسلم - حتى أنه لو أذن فظن أنه الإقامة، ثم علم بعد ما فرغ - فالأفضل أن يعيد ‌الأذان، ويستقبل الإقامة مراعاة للموالاة وكذا إذا أخذ في الإقامة وظن أنه في ‌الأذان، ثم علم - فالأفضل أن يبتدئ الإقامة لما قلنا."

(كتاب الصلاة،فصل بيان سنن الأذان،ج:1،ص:149،ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144406101304

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں