السلام علیکم، جناب ہم کل رات کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران میں نے اپنے ایک غیر مسلم دوست کو آواز دی کہ آؤ ہمارے ساتھ کھاؤ، جس پر میرے ایک دوست نے یہ کہا کہ اگر یہ اس کھانے کو ہاتھ لگائے گا تو سارا کھانا حرام ہوجائے گا۔ برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں ہماری رہنمائی کی جائے۔
یہ بات شرعاً غلط ہے کہ کھانے کی چیز کسی غیر مسلم کا ہاتھ لگنے سے حرام ہوجاتی ہے۔ البتہ اگر مسلم یا غیر مسلم کے ہاتھ پر کوئی نجاست(گندگی) لگی ہو تو اس سے یقیناً کھانا نجس ہوجائے گا، اس میں مسلمان اور غیر مسلم کی کوئی تفریق نہیں ہے۔
فتوی نمبر : 143101200296
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن