بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کافروں پر وبا پھیلنے کے وقت میں ان کے لیے دعا کرنا


سوال

وبا سے نجات کے لیے کسی کافر  کے لیے افطاری میں دعا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

اگر کافروں پر کوئی وبا آجائے تو اس وباکے دور ہونے کے لیے ان کے حق میں کسی بھی وقت  دعا کرنا ،چاہے وہ افطاری کا وقت ہویا کوئی اور وقت ہو ، جائز ہے ، جیسا کہ قریشِ مکہ پر رسول اللہ ﷺ کی بد دعا سے  قحط  آنے کے بعد ان کی درخواست پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قحط سے ان کی نجات کے لیے دعا کرنا کتبِ احادیث  میں منقول ہے۔

صحیح البخاری میں ہے:

"حدثنا بشر بن خالد: أخبرنا محمد، عن شعبة، عن سليمان ومنصور، عن أبي الضحى، عن مسروق قال: قال عبد الله: إن الله بعث محمدًا صلى الله عليه وسلم وقال: {قل ما أسألكم عليه من أجر وما أنا من المتكلفين}. فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم لما رأى قريشًا استعصوا عليه قال: (اللهم أعني عليهم بسبع كسبع يوسف). فأخذتهم السنة حتى حصت كل شيء، حتى أكلوا العظام والجلود، فقال أحدهم: حتى أكلوا الجلود والميتة، وجعل يخرج من الأرض كهيئة الدخان، فأتاه أبو سفيان، فقال: أي محمد، إن قومك قد هلكوا، فادع الله أن يكشف عنهم، فدعا، ثم قال: (تعودون بعد هذا). في حديث منصور: ثم قرأ: {فارتقب يوم تأتي السماء بدخان مبين - إلى - عائدون}. أيكشف عذاب الآخرة؟ فقد مضى: الدخان، والبطشة، واللزام. وقال أحدهم: القمر. وقال الآخر: الروم".

( باب: ثم تولوا عنه وقالوا معلم مجنون، 3 / 290، رقم الحدیث: 4824، ط: المكتبة السلفية)

الموسوعة الفقهية الكويتية  میں ہے:

"الدُّعَاءُ لِلذِّمِّيِّ إِذَا فَعَل مَعْرُوفًا:

17 - قَال النَّوَوِيُّ: اعْلَمْ أَنَّهُ لاَيَجُوزُ أَنْ يُدْعَى لَهُ (أَيِ الذِّمِّيِّ) بِالْمَغْفِرَةِ وَمَا أَشْبَهَهَا مِمَّا لاَيُقَال لِلْكُفَّارِ، لَكِنْ يَجُوزُ أَنْ يُدْعَى لَهُ بِالْهِدَايَةِ وَصِحَّةِ الْبَدَنِ وَالْعَافِيَةِ وَشِبْهِ ذَلِكَ. (3)

لِمَا رُوِيَ عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَال: اسْتَسْقَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَقَاهُ يَهُودِيٌّ، فَقَال لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: جَمَّلَكَ اللَّهُ فَمَا رَأَى الشَّيْبَ حَتَّى مَاتَ. (4)

{(3) الأذكار ص 496،  (4) حديث: " استسقى النبي صلى الله عليه وسلم فسقاه يهودي ". أخرجه ابن السني في عمل اليوم والليلة (ص 143 - ط دار البيان) وفيه راو ضعيف ترجم له الذهبي في " الميزان " (1 / 327 - ط الحلبي) }. ( 20 / 267)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201585

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں