بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کفیل کو زکوہ دینا


سوال

ہم تین بہنیں ہیں ،سب شادی شدہ ہیں ،والدین کا انتقال کچھ عرصہ پہلے ہوا ہے ،میرے بڑے بہنوئی نے اپنے بھائی کے لیے قرض پر ضامن ہونے کے دستخط کیے ہیں،یہ جانتے ہوئے کہ وہ واپس نہیں کرسکتا ،کیوں کہ وہ بہت بےایمان ہے،پہلے بہت غلط کیا ہے اب مسئلہ یہ ہے کہ وہ واپس نہیں دےرہا ،اور جس نے پیسے دیے تھے وہ میرے بہنوئی سے پیسے مانگ رہا ہے ،میری بہن کے حالات زیادہ اچھے نہیں بس ابھی وراثت میں کے پیسے ملے ہیں اور بچوں کی ابھی شادی نہیں ہوئی ،میرے بہنوئی سے ہر مہینے 10000روپے لےليتے  ہیں جس کے بعد ان کا ماہانہ خرچے میں مشکل ہوجاتی ہے ،میری والد ه نے اپنی سونے کی چوڑیاں دی تھی کہ اگر مجھے کچھ ہوتو اس کی زکوٰۃدےدینا ،حالانکہ ہم تو بچپن سے دیکھتے ہیں کہ ہمارے والدین زکوٰۃدیتے تھے ،اب میری بہن کہہ رہی ہےکہ اس زکوٰۃسے قرض اداکردو۔کیا درست ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں   اگر آپ کے بہنوئی صاحب نصاب نہیں ہیں ،یعنی ضرورت سے زائد اتنی رقم یا اتنا سامان موجود نہیں ہے ،کہ جو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت کے بقدر یااس سے زائد ہو تو آپ کے بہنوئی زکوٰۃلے سکتے ہیں ۔

او رآپ کی والدہ کی سونے کی چوڑیوں کی زکوٰۃاگر  ان کی زندگی کی باقی تھی ،جن کی وہ وصیت کرکے گئی ہیں ،تو ایسی صورت میں مذکورہ چوڑیوں کی زکوٰۃ کی ادائیگی حسب ِوصیت لازم ہوگی ۔

فتاویٰ شامی میں ہے :

"(قوله ومديون) هو المراد بالغارم في الآية وذكر في الفتح ما يقتضي أنه يطلق على رب الدين أيضا فإنه قال والغارم من لزمه دين أو له دين على الناس لا يقدر على أخذه وليس عنده نصاب."

(کتاب الزکوٰۃباب مصرف الزکوٰۃوالعشر،ج2:ص343:ط سعید)

البحرالرائق میں ہے:

"ولو مات من علیه الزکاة لاتؤخذ من ترکته لفقد شرط صحتها و هو النیة إلا إذا أوصی بها فتعتبر من الثلث، کسائر التبرعات."

(البحرالرائق، ج:2، ص:211،ط:ایچ ایم سعید)

فتاویٰ شامی میں ہے :

"(ولا يخرج عن العهدة بالعزل) فلو ضاعت لا تسقط عنه الزكاة ولو مات كانت ميراثا عنه."

(کتاب الزکوٰۃ،ج2:ص270:ط سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308101838

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں