بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کافی قضا نمازیں جمع ہونے پر مختصر قضا نمازیں پڑھنا


سوال

 کئی سالوں کی قضا نماز ادا کرنے کا یہ طریقہ درست ہو گا کہ میں نے اگر چار رکعت کی قضا ادا کرنی ہے تو نیت باندھ کر ثناء نہ پڑھوں اور الحمدللہ پڑھ کر کوئی چھوٹی سورت پڑھوں اور رکوع اور سجود میں ایک ایک بار تسبیح پڑھوں۔ اسی طرح دوسری رکعت میں کروں اور پھر تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کی جگہ تین بار سبحان اللہ پڑھوں۔ پھر التحیات کے بعد مختصر درود پڑھ کر اللھم اغفرلی پڑھ کر سلام پھیر دوں۔  کیا اس طرح میں نماز پڑھ کر تھوڑے وقت میں زیادہ قضا  نمازیں ادا کر سکتا ہوں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اس طرح قضا نماز پڑھنے سے   فرض ساقط  ہوجائے گا،  تاہم  اس طرح  پڑھنے  سے بہتر ہے کہ سنت طریقے پر ہی قضا نماز ادا  کی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201403

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں