بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کفارہ قسم کیا ہے؟


سوال

میرے ایک دوست کی اپنے بھائی سے لڑائی ہو گئی تھی تو اس نے اپنی بیوی اور ماں اور بھابھی کو قرآن کی قسم دے کر کہا تھا کہ یہ میرے جنازے پہ نہ آئے، پھر کچھ عرصے بعد خدا کی رضاکے لیے معاف کر دیا، اب یہ بتایئں اس قسم کا کیا ہوا ؟

جواب

کسی کو قسم دینے سے کوئی قسم منعقد نہیں ہوتی، قسم کا رکن تلفظ ہے اور تلفظ نہیں تو قسم بھی نہیں ۔اگر محض قسم دلانے سے قسم ہوجائےتو بڑی مشکل ہوجائے گی۔ بہرحال قسم نہیں ہوئی اور کوئی کفارہ وغیرہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ۔


فتوی نمبر : 143512200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں