بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کفارے کے روزوں میں تسلسل کا حکم


سوال

کیا کوئی ایسی صورت بھی ہے کہ کفارہ کے روزے رکھتے ہوئے اگر درمیان میں وقفہ آ جائے تو پھر سے ابتدا کرنے کی بجائے باقی روزے رکھ لئے جائیں اور رہ جانے والے روزوں کی قضا کر لی جائے ؟

جواب

سوائے عذر حیض کے، اور کوئی ایسا عذر ایسا نہیں جس کی وجہ سے کفارے کے روزوں میں وقفہ آجانے کی بنا پر ایسی کوئی گنجائش ہو۔ کسی بھی عذر کے باعث اگر روزوں کے تسلسل میں وقفہ آگیا تو یہ گنتی دوبارہ شروع کرنے پڑے گی۔ واللہ أعلم


فتوی نمبر : 143510200008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں