بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کفارہ اور قضاء کی تعریف


سوال

کفارہ اور قضاء کی تعریف کیا ہے؟

جواب

كفاره تكفير سے مأخوذ ہے جس كا معنی ہے مٹانا، اور شريعت ميں جس گناه كی تلافی کےلیے جو سزا مقرر ہو وه اس كا كفاره  كہلاتا ہے۔ اور قضاء کہتے ہیں جو ذمہ میں واجب ہو اس کے مثل کو ادا کرنا۔

المفردات فی غريب القرآن میں ہے:

"والكفارة: ما يغطي الإثم، ومنه: كفارة اليمين نحو قوله: (ذلك كفارة أيمانكم إذا حلفتم ) وكذلك كفارة غيره من الآثام ككفارة القتل والظهار. قال:( فكفارته إطعام عشرة مساكين)  والتكفير: ستره وتغطيته حتى يصير بمنزلة ما لم يعمل".

(ص:717، ط:دار القلم)

كشف الاسرار عن اصول فخر الاسلام البزدوی میں ہے: 

"والقضاء اسم لتسليم مثل الواجب به".

(باب بيان صفة حكم الآمر، ج:1، ص:133، دار الكتاب الاسلامي)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144509100427

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں