بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کدو کو نا پسند کرنے والے شخص پر تلوار سونتنے کا واقعہ


سوال

میں نے ایک واقعہ سنا ہے کہ "حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے دور میں ایک شخص نے کہا کہ مجھے کدو پسند نہیں ہے تو حضرت عمر نے اس کے خلاف تلوار نکال لی"۔

کیا یہ واقعہ درست ہے ؟ 

جواب

یہ واقعہ ہمیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے کہیں نہیں ملا۔ البتہ مرقاۃ شرح مشکاۃ میں مذکور ہے کہ اس جیسا ایک واقعہ حضرت امام ابو یوسف رحمہ اللہ کی مجلس میں پیش آیا تھا، جب یہ روایت مجلس میں سنائی گئی کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کدو کو پسند کرتے تھے، تو ایک شخص نے کہا کہ میں تو پسند نہیں کرتا، تو امام ابو یوسف رحمہ اللہ نے تلوار نکالی اور کہا کہ تجدید ایمان کرو، ورنہ میں تجھے قتل کردوں گا۔لیکن واضح رہے کہ   کسی شخص کو طبعی طور پر کدو پسند نہ ہو تو اس کا یہ حکم نہیں ہوگا، حضرت امام ابو یوسف رحمہ اللہ کا یہ  رد عمل اس وجہ سے تھا کہ اس شخص کے جملے سے بظاہر سنت کی توہین محسوس ہو رہی تھی۔ 

"ونظيره ما وقع لأبي يوسف حين روي أنه عليه السلام كان يحب الدباء، فقال رجل: أنا ما أحبه فسل السيف أبو يوسف وقال: جدد الإيمان وإلا لأقتلنك".

(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: باب الجماعة وفضلها (3/ 846)، ط.  دار الفكر، بيروت ، الطبعة  الأولى: 1422هـ = 2002م)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144504100431

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں