بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کچھوا اور گلہری کھانے کا حکم


سوال

سوال یہ  ہے کہ کیا گلہری اور کچھوا کھانا حلال ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں چوں کہ کچھوا حشرات الارض میں سےہے،اس لیے اس کو کھاناحلال نہیں ہے۔

جہاں تک گلہری کا تعلق ہے تو چوں کہ یہ ماہرینِ حیوانات کے نزدیک چوہے کی ہی ایک قسم ہے،اس لیےگلہری کھانا بھی حلال نہیں ہے۔

"رد المحتار على الدر المختار"میں ہے:

"(ولا يحل) (ذو ناب يصيد بنابه) ... (ولا) (الحشرات) هي صغار دواب الأرض واحدها حشرة ... (والسلحفاة) برية وبحرية.

(قوله واحدها حشرة) بالتحريك فيهما: كالفأرة والوزغة وسام أبرص والقنفذ والحية والضفدع والزنبور والبرغوث والقمل والذباب والبعوض والقراد..."

(ص:٣٠٤،ج:٦،کتاب الذبائح،ط:ایج ایم سعید)

"الجوهرة النيرة"میں ہے:

"قوله: (ويكره أكل الضبع، والضب، والحشرات كلها) ، وقال الشافعي: لا بأس بأكل الضبع، والضب، وقولہ: والحشرات كلها يعني المائي، والبري كالضفدع وغيرها وكذا ‌السلحفاة لأنها من الحشرات وكذا الفئران، والأوزاغ، والعضابة، والقنافذ، والحيات وجميع الدبيب، والزنابير، والعقارب، والذباب، والجعلان، والبرمان لأن هذه لأشياء مستخبثة قال الله تعالى: ويحرم عليهم الخبائث."

(ص:١٨٥،ج:٢،كتاب الصيد والذبائح،ط:المطبعة الخيرية)

"مجمع الأنهر في شرح ملتقي الأبحر"میں ہے:

"(و) يحرم أكل (الحمر الأهلية)... (‌والسلحفاة) البرية والبحرية؛ لأنها من الخبائث."

(ص:٥١٢،ج:٢،کتاب الذبائح،فصل فيما يحل أكله وما لا يحل،ط:دار إحياء التراث)

فتاویٰ محمودیہ میں ہے:

’’سوال: گلہری کھانا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب حامداً ومصلياً:

گلہری کو فارسی میں ’’موش خرما‘‘اور عربی میں’’ فارۃ النخل ‘‘ کہتے ہیں۔ حیوٰۃ الحیوان میں ہے کہ :فارة بجميع أنواعه بالإجماع حرام۔‘‘

(ص:٢٣٥،ج:١٨،باب الانتفاع بالحیوانات،ط:ادارۃ الفاروق)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101085

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں