بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کبیر، اظہرجیسے نام


سوال

محمد کبیرا ظہر کی طرح دیگر اسماء بھیج کر مشکور فرمائیں؟

جواب

ناموں کے سلسلے میں ہم وزن حروف کی رعایت رکھنا شرعاً کوئی ضروری نہیں ہے، شریعتِ مطہرہ نے بچے / بچی کا نام رکھنے کے حوالہ سے والدین کو اچھے اور عمدہ معنی کے نام رکھنے کا پابند کیا ہے، اسی کی حدیث شریف میں ترغیب آئی ہے اور یہی بات پیشِ نظر رکھنی چاہیے۔ عمدہ نام  انبیاء علیہم السلام کے ہیں ، انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام و بزگان دین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا بھی بہتر ہے۔  

سنن ابو داؤد میں ہے: 

"عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إنكم تدعون يوم القيامة باسمائكم وأسماء آبائكم، فاحسنوا أسماءكم".

(أول كتاب الأدب، باب في تغيير الأسماء، ج:7، ص:303، رقم:4947، ط:دار الرسالة العالمية)

"کبیر "کے وزن پر دیگر اسماء یہ ہیں:

1۔صغیر2۔کلیم3۔جمیل4۔شفیق
5۔بشیر6۔نذیر7۔سلیم8۔رشید
9۔عزیز10۔شریف11۔نعیم12۔ادیب

"اظہر" کے وزن پر دیگر اسماء یہ ہیں:

1۔اکبر2۔انور3۔اکرم4۔اجمل
5۔اشرف6۔افضل7۔اختر8۔اعظم
9۔اکمل10۔ارقم11۔اسعد12۔ارشد

ناموں کے سلسلے میں مزید راہ نمائی کے لیے نیچے دیا ہوا لنک ملاحظہ فرمائیں:

اسلامی نام


فتوی نمبر : 144412100462

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں