بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1445ھ 17 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کان کی پلاسٹک سرجری کروانا


سوال

 میری بیٹی جس کی عمر ابھی تین ماہ ہے، اس کے ایک کان کی بیرونی ساخت میں پیدائشی نقص ہے، یعنی دونوں کانوں کی بیرونی ساخت ایک دوسرے سے مختلف ہے، میں اس کی پلاسٹک سرجری کروانا چاہتا ہوں۔ اس آپریشن کی وجہ سے اس کے دونوں کانوں کی بیرونی ساخت ایک جیسی ہوجائے گی۔  شریعت میں اس آپریشن کی اجازت ہے؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں جسمانی عیب کے ازالہ کی غرض سے بچی کے کانوں کی پلاسٹک سرجری کرواسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200860

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں