بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کے ایف سی ہوٹل کا فرنچائز کھولنا


سوال

کیا کےـ ایف ـسی ہوٹل کا فرنچائز کھولنا جائز ہے؟ کیوں کہ میں نے ایک ساتھی سے سنا تھا کہ اس میں باہر ملک سے تیار ذبح کیے گئے مرغ آتے ہیں!

جواب

کے ایف سی ہوٹل کے کھانوں میں استعمال ہونے والا گوشت اور دیگر مصالحہ جات اگر بیرون ممالک کی غیر مسلم کمپنیوں سے منگوائے جاتے ہوں تو جب تک  ان کے حلال ہونے کا یقینی علم نہ ہو اس وقت تک نہ اِن ہوٹلوں میں کھانا کھانا جائز نہیں ہے  اور  نہ اس  طرح کی ہوٹل کی فرنچائز کھولنا جائز ہوگا، البتہ اگر مذکورہ ہوٹل کے کھانے کا سامان مقامی مسلمان ملک (مثلاً:پاکستان)  سے مہیا کیا جاتا ہو تو ان ہوٹلوں کے تیار کردہ کھانوں کی اور فرنچائز کھولنے کی بھی گنجائش ہوگی ۔  فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144207200062

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں