بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

’’ جے ماتا دی ‘‘ لکھنا


سوال

ایک شخص رائٹر ہے، وہ گاڑی وغیرہ پر لکھائی کرتا ہے اور اس کا یہی کام ہے، تو اس کے  لیے "جے ماتا دی"  لکھنا کیسا ہے ؟اور اگر لکھتا ہے تو اس کی کمائی کیسی ہے؟

جواب

’’جے ماتا دی ‘‘ ایک ہندوانہ نعرہ ہے ، ’’ماتا‘‘ کے معنی ’’ماں ‘‘ کے آتے ہیں ،لیکن ہندوؤں کے عقیدے میں ماتا کو خدا اور معبود کے معنی میں استعمال کیا جاتاہے  اور  اس نعرہ  کا مطلب ان کے ہاں یہ ہے  کہ جو ان کا معبود ہے،  اس کی جے ہو وہ ہمیشہ زندہ رہے ،بلند رہے ، چوں کہ یہ ایک شرکیہ عقیدہ ہے ،لہذا ایسے  نعرہ  لکھنا جو کافروں کا شعار ہے اور وہ اس سے اپنے کفریہ عقیدہ کی ترجمانی کرتے ہیں جائز نہیں اور اس کفریہ نعرہ لکھنے کی اجرت / کمائی  بھی صحیح نہیں  ۔

الفتاوى الهندية (2/ 258):

"يكفر إذا وصف الله تعالى بما لايليق به، أو سخر باسم من أسمائه، أو بأمر من أوامره، أو نكر وعده ووعيده، أو جعل له شريكًا."

الفتاوى الهندية (2/ 283):

"إذا كان في المسألة وجوه توجب الكفر، ووجه واحد يمنع، فعلى المفتي أن يميل إلى ذلك الوجه، كذا في الخلاصة في البزازية. إلا إذا صرح بإرادة توجب الكفر، فلاينفعه التأويل حينئذ، كذا في البحر الرائق."

الفتاوى الهندية (4/ 411):

"ومنها أن يكون مقدور الاستيفاء حقيقةً أو شرعًا فلايجوز استئجار الآبق و لا الاستئجار على المعاصي."

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144301200096

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں