بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

’’جے ماتا دی ‘‘ لکھنا


سوال

ایک آدمی رائٹر ہے، وہ گاڑی وغیرہ پر لکھائی کرتا ہے اور اس کو "جے ماتا دی" لکھنا پڑتا ہے،تو اُس کے لیے "جے ماتا دی" لکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’جے ماتا دی ‘‘ ایک ہندوانہ نعرہ ہے ، ’’ماتا‘‘ کے معنی ’’ماں ‘‘ کے آتے ہیں ،لیکن ہندوؤں کے عقیدے میں ماتا کو خدا اور معبود کے معنی میں استعمال کیا جاتاہے  اور  اس نعرہ  کا مطلب ان کے ہاں یہ ہے  کہ جو ان کا معبود ہے،  اس کی جے ہو وہ ہمیشہ زندہ رہے ،بلند رہے ، چوں کہ یہ ایک شرکیہ عقیدہ ہے ،لہذا ایسے  نعرے  لکھنا جو کافروں کا شعار ہوں اور وہ اس سے اپنے کفریہ عقیدہ کی ترجمانی کرتے ہیں جائز نہیں اور اس کفریہ نعرہ لکھنے کی اجرت / کمائی  بھی صحیح نہیں  ۔

وفي الفتاوى الهندية :

"ومنها أن يكون مقدور الاستيفاء حقيقةً أو شرعًا فلايجوز استئجار الآبق و لا الاستئجار على المعاصي."

(4/ 411 ط: دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144212202071

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں