بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جوانی میں بال سفید ہوجائیں تو سیاہ کرنا کیسا ہے؟


سوال

کالی کلر کی مہندی لگانا درست ہے یا نہیں؟ آج کل چوں کہ لوگوں میں بیماری عام ہے کہ جوانی میں لوگوں کے بال سفید ہو رہے ہیں ،25 سال میں بال سفید ہو رہے ہیں، تو کیا کوئی صورت ہے ؟کیا کالی مہندی لگائی جائے؟ صراحت کے ساتھ حالاتِ حاضرہ پر مسئلے کا جواب دیں ۔

جواب

 واضح رہے کہ حدیث میں بالوں کو کالا خضاب (ایسی مہندی ،تیل  کریم  وغیرہ  جو بالوں کو بالکل سیاہ کردے)   لگانے کی  مطلقًا ممانعت وارد ہوئی ہے،اس میں ایسی  کوئی تفصیل نہیں کہ عمر کے طبعی تقاضا کے بنا پر بال سفید ہوجائے تو سیاہ کرنا ممنوع ہے اور اگر  عوارض کے بنا پر جوانی میں بال سفید ہوجائیں تو سیاہ کرنا جائز ہے۔    اِسی بنا پر عام حالات میں مرد کے لیے  (چاہے جوان ہو یا بوڑھا) ایسی کالی مہندی  وغیرہ  لگانا جس سے سفید  بال بالکل سیاہ ہوجائیں، اِس سے منع کیا گیا ہے،صرف جہاد کے موقع پر ضرورتًا اِس طرح کے خضاب کی اِجازت دی گئی ہے؛ تاکہ دشمن پر رعب ڈالا جاسکے،لہذا آپ خالص کالے رنگ کے علاوہ کسی بھی رنگ سے اپنے بالوں کو رنگ سکتے ہیں، لیکن خالص  کالا رنگ استعمال کرنا جائز نہیں۔  

سنن ابی داود میں ہے:

"عن جابر بن عبد الله، قال: أتي بأبي قحافة يوم فتح مكة، ورأسه ولحيته كالثغامة بياضًا، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "غيروا هذا بشيء، واجتنبوا السواد." 

( باب في الخضاب ،267/6، ط: دار الرسالة العالمية)

لمعات التنقیح فی شرح مشکاۃ المصابیح میں ہے: 

"وورد ‌أن ‌الخضاب بالحناء من سيماء المؤمنين، وجوازها متفق عليه بين العلماء، وقد استحبه بعض الفقهاء للرجال والنساء، وقال في (مجمع البحار) (1): إن الأمر بالخضاب إنما هو لمن له بياض صرف كما جاء في الحديث من حال أبي قحافة لا لمن شمط، وقال أيضا: إن السلف اختلفوا في فعل الخضاب بحسب اختلاف الأحوال، فقال بعضهم: هذا على عادة البلاد، فالخروج من عادة أهل البلد شهرة ومكروه، وأيضا من كانت شيبته نقية أحسن منها مصبوغة فالترك أحسن، ومن كان تستشنع شيبته فالصبغ أولى........وقوله: (واجتنبوا السواد) فيه ‌أن ‌الخضاب بالسواد حرام ومكروه."

‌‌(كتاب اللباس‌‌،باب الترجل،الفصل الأول،405/7،ط : دار النوادر)

المحیط البرھانی میں ہے:

"اعلم بأن الزينة نوعان: نوع يرجع إلى البدن، ونوع يرجع إلى غيره، نبدأ بالذي يرجع إلى البدن، فنقول اتفق المشايخ ‌أن ‌الخضاب في حق الرجال بالحمرة سنة، وأنه من سير المسلمين وعلاماتهم، والأصل فيه قوله عليه السلام: «غيروا الشيب ولا تشبهوا باليهود» وقال الراوي: رأيت أبا بكر على منبر رسول الله عليه السلام ولحيته كأنها صرام عرفج، والعرفج اسم لبنت في البادية هي أشد حمرة من النار. : وأما الخضاب بالسواد: فمن فعل ذلك من الغزاة ليكون أهيب في عين العدو فهو محمود منه، اتفق عليه المشايخ، ومن فعل ذلك ليزين نفسه للنساء، وليحبب نفسه إليهن فذلك مكروه عليه عامة المشايخ."

(كتاب الاستحسان والكراهية،‌‌الفصل الحادي والعشرون في الزينة،377/5،ط : دار الكتب العلمية)

فتاوی عالمگیری میں ہے: 

"اتفق المشايخ رحمهم الله تعالى ‌أن ‌الخضاب في حق الرجال بالحمرة سنة وأنه من سيماء المسلمين وعلاماتهم وأما الخضاب بالسواد فمن فعل ذلك من الغزاة ليكون أهيب في عين العدو فهو محمود منه، اتفق عليه المشايخ رحمهم الله تعالى ومن فعل ذلك ليزين نفسه للنساء وليحبب نفسه إليهن فذلك مكروه وعليه عامة المشايخ."

(كتاب الكراهية،الباب العشرون في الزينة، 359/5،ط: المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)

فتاوی رحیمیہ میں ہے:

"سوال:۱۴۱)            سر کے بال جوانی میں سفید ہوجائیں تو سیا ہ خضاب لگانا کیسا ہے؟ بینواتوجروا۔

"(الجواب)سیاہ خضاب لگانا سخت گناہ ہے ، احادیث میں اس پر وعید آئی ہے ایک حدیث میں ہے: عن ابن عباس رضی اللہ عنهما عن النبی صلی اللہ عليه وسلم قال: یکون قوم فی آخر الزمان یخضبون بهذا السواد کحو اصل الحمام لایجدون رائحة الجنة. حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺنے ارشاد فرمایا: آخری زمانہ میں کچھ لوگ ہوں گے جو سیاہ خضاب لگائیں گے جیسے کبوتر کا سینہ ان لوگوں کو جنت کی خوشبو بھی نصیب نہ ہوگی۔"

(كتاب الحظر الإباحة،بالوں کے احکام ،117/10،ط:دارالاشاعت)

فقط، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101862

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں