بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

’’جویریہ‘‘ نام رکھنے کا حکم


سوال

جویریہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’جُوَیریہ‘‘ (جیم کے ضمہ (پیش) کے ساتھ ) رسول اللہ ﷺ کی ایک زوجہ مطہرہ رضی اللہ عنہا کا نام تھا، ان کا اصل نام ’’برۃ‘‘ تھا، لیکن حضور ﷺ نے ان کا نام بدل کر خود ’’جویریہ‘‘ رکھ دیا تھا، اس نسبت سے یہ نام رکھنا درست، بلکہ باعثِ برکت ہے۔

مسند أحمد ت شاكر (3/ 279):

"حدثنا أبو عبد الرحمن حدثنا المسعودي حدثنا محمد بن عبد الرحمن مولى آل طلحة عن كُريب عن ابن عباس: كان اسمُ جُوَيْريةَ بنت الحرث زوجِ النبي صلى الله عليه وسلم بَرَّةَ، فحوَّل رسول الله صلى الله عليه وسلم  اسمها، فسماها جويرية".

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144111201477

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں