بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جنگلی بطخ کا حکم


سوال

جنگلی بطخ کھانا کیساہے؟

جواب

بطخ (چاہے جنگلی ہو یا پالتو) کھاناحلال ہے۔ 

آپ کے مسائل اور ان کا حل میں ہے:

"بطخ بذاتِ  خود تو حلال ہے، نجاست کھانے کی وجہ سے مکروہ ہو سکتی ہے، سو ایسی مرغی یا بطخ  جس کی بیش تر  خوراک نجاست ہو، اس کو تین دن بند رکھ کر  پاک غذا دی جائےتو کراہت جاتی رہے گی۔"

(فصل: پرندوں اور ان کے انڈوں کا شرعی حکم، جلد ۵، ص: ۵۰۶، ط: مکتبہ لدھیانوی)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وما لا مخلب له من الطير، والمستأنس منه كالدجاج والبط، والمتوحش كالحمام والفاختة والعصافير والقبج والكركي والغراب الذي يأكل الحب والزرع ونحوها حلال بالإجماع، كذا في البدائع."

(الفتاوى الهندية،كتاب الذبائح، الباب الثاني في بيان ما يؤكل من الحيوان وما لا يؤكل، 5/ 289،ط:دار الفكر ،بيروت)

وفيه أيضا:

"و لايكره أكل الدجاج المخلي، وإن كان يتناول النجاسة؛ لأنه لايغلب عليه أكل النجاسة بل يخلطها بغيرها وهو الحب، والأفضل أن يحبس الدجاج حتى يذهب ما في بطنها من النجاسة، كذا في البدائع."

(كتاب الذبائح، الباب الثاني في بيان ما يؤكل من الحيوان وما لا يؤكل، 5/ 290، ط: دار الفكر ،بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403102373

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں