زیادہ تر اسکول میں دو ماہ کی تحطیلات میں بچوں کی اسکول فیس لی جاتی ہیں۔اوراس کے ساتھ ساتھ اسکول وین والے بھی دو ماہ کا کرایہ لیتے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے۔
چونکہ اس بات پر عرف قائم ہے، اور اسکول میں بچوں کو داخل کراتے وقت دونوں فریق کو اس کا علم بھی ہوتا ہے اس لیئےعرف کی بناء پر اسکول والوں کا اور اسکول وین والوں کا تعطیلات کی ایــام کی فیس لینا جائز ہے۔ واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143507200024
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن