بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے دن حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا خود درود سننا


سوال

جو شخص عام دنوں میں آپﷺ پر درود شریف پڑھتا ہے تو فرشتہ کے ذریعہ وہ درود آپﷺ تک پہنچایا جاتا ہے کہ فلاں بن فلاں نے آپ کو تحفہ اور سلام بھیجا ہے اور جب شب جمعہ کو درود پڑھا جاتا ہے تو آپﷺ براہ راست خود سنتے ہیں۔ كيا  یہ فرق درست ہے؟

جواب

حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنے کے متعلق بہت سی  روایات منقول ہیں، ان میں سے کسی میں یہ فرق بیان نہیں کیا گیا کہ  جمعہ کی  شب درود شريف حضور صلی اللہ علیہ وسلم   خود سنتے ہیں، جبکہ بقیہ دنوں میں فرشتوں کے ذریعہ پہنچایا جاتا ہے،حافظ سخاوی رحمہ اللہ تعالی سےاس فرق کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ نے فرمایا! یہ بات کسی دلیل سے ثابت نہیں، چنانچہ وہ فرماتے ہیں:

"وعلى كل حال فقول الخطباء أو بعضهم فإنه في هذا اليوم أي يوم الجمعة يسمع بأذنيه من يصلي عليه لا أعلم له إن حمل على ظاهره، مستندًا".

( الأجوبة المرضية فيما سئل السخاوي عنه من الأحاديث النبوية للسخاوي، دار الراية للنشر والتوزيع، ط: الأولى، 1418ه)

ترجمہ:

بہر حال بعض خطباء کا یہ کہنا کہ جمعہ دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم خود اپنے کانوں سے درود شریف سنتے ہیں، اگر اس کو اپنے ظاہر پر محمول کیا جائے تو میں اس کی کسی دلیل سے واقف  نہیں ۔

فقط واللہ اعلم



فتوی نمبر : 144112200302

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں